دبئی میں جشن عید ڈینیوب میوزک مستی دھوم سیزن 4 کا انعقاد

دبئی میں جشن عید ڈینیوب میوزک مستی دھوم سیزن 4 کا انعقاد
دبئی میں جشن عید ڈینیوب میوزک مستی دھوم سیزن 4 کا انعقاد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ دنوں دبئی میں  جشن عید ڈینیوب میوزک مستی دھوم سیزن 4 کا انعقاد کیا گیا جس کا انعقاد یہاں کی پاکستانی ایونٹ آرگنائزر سلمیٰ سیم نے کیا تھا- عید ڈینیوب میوزک مستی دھوم سیزن 4 میں لوگوں کی دلچسپی کے لئے گیت، سنگیت، رقص اور  بیلی ڈانس کا اہتمام کیا گیا تھا- تقریب میں پاکستانی، انڈین، نائجیرین اور مقامی لوگوں کے علاوہ دیگر شائقین نے بھی حصّہ لیا-

اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اور مختلف شعبوں می نمایاں کام سر انجام دینے والی مضبوط خواتین کو خصوصی ایوارڈز اور انعامات دیے گئے- خواتین کی فلاح و بھبود کے کام کرنے پر سوشل لیڈیز فورم کی صدر ہاجرہ شیریں درانی کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا- اس موقع پر ایونٹ کی آرگنائزر سلمیٰ سیم نے کہا کہ ہم پاکستانیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے- ایسے نئے لوگوں کو اگے لانے کے لئے ہم اپنا پلیٹ فارم مہیا کریں گے تا کہ انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع مل سکے اور وہ اگے بڑھ سکیں-  

جشن عید ڈینیوب میوزک مستی دھوم میں یوسف نعیم، شہنشاہ زیدی ، مدثر چوہدری ، جواد عباسی ،ظفیر مہدی ، بلال اورآصف چوہدری نے خاص طور پر شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی مقامی شیوخ  یعقوب العلی اورحذیفہ ابراھیم تھے- تقریب کی ہوسٹنگ کے فرائض  فاطمہ ریشما نے انجام دیے، نائجیریا کی پرنس یونیورس 2021 پامالا، کنول سیٹھی، عبیحہ مامون ، ریتھم اروڑا، سنگرکلیانی ونود، تنوشری جین، شیلا ترویدی کوپرفارمنس کے انعامات دیے گئے-

مزید :

تارکین پاکستان -