کراچی ، 6ماہ قبل ہاکس بے پر لڑکی کو قتل کر کے دفنانے کا انکشاف

کراچی ، 6ماہ قبل ہاکس بے پر لڑکی کو قتل کر کے دفنانے کا انکشاف
کراچی ، 6ماہ قبل ہاکس بے پر لڑکی کو قتل کر کے دفنانے کا انکشاف

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) 6 ماہ قبل ہاکس بے پر لڑکی کے قتل اور دفنانے کا انکشاف ہوا ہے ، ڈسٹرکٹ کیماڑی شعبہ تفتیش نے ہٹ کے مالک اور ملازم کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق  گرفتار ملزمان  ہٹ مالک ولی محمد اور ملازم ولی شاہ نے انکشاف کیا کہ چھ ماہ قبل ایک لڑکا اور لڑکی ہٹ پر آئے تھے ، لڑکے نے لڑکی پر تشدد کیا اور گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا، جب مالک  ہٹ پر پہنچا تو اسے لڑکی کی لاش ملی جبکہ لڑکا موجود نہیں تھا۔

پولیس نے  گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لاش کی باقیات نکال لیں ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -