گورنمنٹ گرلز انٹر کالج ارجہ کی پرنسپل کے تبادلہ کے خلاف عوام سڑکوں پر

گورنمنٹ گرلز انٹر کالج ارجہ کی پرنسپل کے تبادلہ کے خلاف عوام سڑکوں پر
گورنمنٹ گرلز انٹر کالج ارجہ کی پرنسپل کے تبادلہ کے خلاف عوام سڑکوں پر

  

ارجہ باغ ( عامر نواز )گورنمنٹ گرلز انٹر کالج ارجہ کی پرنسپل کے تبادلہ کے خلاف عوام سڑکوں پر  آئے ،  ارجہ چوک پرنسپل کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔شرکائےاحتجاج نے ہاتھ اٹھا کر پرنسپل کے تبادلہ کی واپسی تک چین سے نہ بیٹھنے اور بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔

ارجہ میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران ارجہ راجہ صغیر احمد خان،مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر مولانا امتیاز احمد عباسی،کالج منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران راجہ عامر نواز،راجہ شکیل احمد خان،قاری صیاد فاروقی،راجہ عبدالرحمان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرلز انٹر کالج ارجہ کی پرنسپل کے تبادلہ کی بھرپور مزمت کرتے ہیں،  تبادلہ صرف اس لیے کیا گیا کہ وہ بااُصول خاتوں تھیں،وہ بچیوں کے بہترین مستقبل کے لیے کوشاں تھیں لیکن ایک سازش کے تحت ان کو کام کرنے سے روک دیا گیا اور ان کا تبادلہ کر دیا گیا،محترمہ نے بہترین حکمت عملی اور مثالی ڈسپلن سے ادارے کو ریاست کے بہترین اداروں کی فہرست میں لا کھڑا کیاجس کا اعتراف وزیر ہائیر ایجوکشن ظفر ملک  خود ادارے میں بیٹھ کر کالج منیجمنٹ کمیٹی کی موجودگی میں کر چکے لیکن ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ پھر کون سی قیامت آن پڑی کہ اچانک ایک بااُصول،انتہائی تجربے کار اور انتہائی دیانتداری سے کام کرنے والی پرنسپل کو تبدیل کر کے ایک ناتجربہ کار پرنسپل کو بٹھا دیا گیا۔

مظاہرین کاکہناتھاکہ خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جس نے بھی ادارے کی بہتری کے لیے کام کرنے کی کوشش کی اس کا تبادلہ کر دیا گیا۔متعلقہ حکام اس کا نوٹس لے کر تبادلہ واپس کریں ورنہ کسی بھی صورتحال کے ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہو گی۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -