کیا یکم جون سے دوبارہ پٹرول مہنگا ہونے جارہاہے اور بجلی کی قیمت بڑھے گی یا نہیں ؟ وزیر خزانہ نے بڑا اعلان کر دیا 

کیا یکم جون سے دوبارہ پٹرول مہنگا ہونے جارہاہے اور بجلی کی قیمت بڑھے گی یا ...
کیا یکم جون سے دوبارہ پٹرول مہنگا ہونے جارہاہے اور بجلی کی قیمت بڑھے گی یا نہیں ؟ وزیر خزانہ نے بڑا اعلان کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ آئندہ پٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں ، مجھے اس کا علم نہیں ہے ، مجھے نہیں لگتا کہ ایسا جھٹکا ، تین یا چار دنوں میں دوبارہ دیا جائے گا ، آئی ایم ایف سے سٹا ف لیول معاہدہ جون میں ہو گا، سعودی عرب کچھ اور مدد کرنا چاہ رہاہے ، ابھی بات نہیں کروں گا ، آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر آئیں گے ،کل کے فیصلے سے ہم نے سیاسی پریشر کم نہیں کیا بڑھایا ہے ، ہم انشاءاللہ پریشر بھی کم کر لیں گے ، ملک بھی صحیح کر لیں گے ، بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی ابھی تک کوئی تجویزنہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ ہم نے ذاتی طور پر امپورٹڈ اشیاءلانے سے نہیں روکا ، پروفیشنل سطح پر امپورٹڈ اشیاءلانے پر پابندی لگائی ہے ، آئی ایم ایف پروگرام میں توسیع سے مزید دو ارب ڈالر مل جائیں گے ، بی آئی ایس پی پروگرام میں نکالے گئے آٹھ لاکھ افراد کو اپیل کا حق دے رہے ہیں، مصطفی نواز کی بات سے متفق ہوں کہ نئی حکومت کو نئے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا چاہیے ،الیکشن کے بعد دوبارہ آئیں گے تو نئے آئی ایم ایف پروگرام میں جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تومزیدمہنگائی ہوتی،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے روپیہ مستحکم ہوا،وزیراعظم نے سستاپٹرول،سستاڈیزل سکیم کاآغازکیاہے،غریب عوام کی مددکرناہماری اولین ترجیح ہے،ایک کروڑ 40لاکھ گھرانے ایسے ہیں جن کی آمدن 40ہزارسے کم ہے،یکم جون سے 786 پرکال کرکے اپناشناختی کارڈنمبربھیجیں،ان گھرانوں کوادائیگی جون سے کی جائےگی،شناختی کارڈکے ذریعے تصدیق کے بعد 2ہزارروپے اداکیے جائیں گے،سستاپٹرول،سستاڈیزل پروگرام کے تحت 2ہزار روپے ملیں گے،پاکستان کاہرشہری اپنی آمدن کااوسطاً 5فیصدٹرانسپورٹ پرخرچ کرتاہے،80فیصدسے زائدپٹرول امیرترین گھرانے استعمال کرتے ہیں،بی آئی ایس پی کےساتھ وزیراعظم سستاتیل پیکج جاری رہے گا۔

مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ سابق حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگائی کاطوفان آیا،وزیراعظم سستاپٹرول سکیم سے 8کروڑ 40لاکھ لوگ مستفیدہوں گے،ابھی قیمتیں بڑھائی ہیں،نہیں لگتا 4،2 روزمیں دوبارہ بڑھیں گی،میرانہیں خیال یکم جون سے پٹرول مزید مہنگاہو گا ، شوکت ترین کے معاہدے کے مطابق پٹرول 260روپے کاہوناتھا،بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی ابھی تک کوئی تجویزنہیں آئی،حکومت کاڈیزل کی مدمیں سبسڈی ختم کرنےکاارادہ تھا،ہم ابھی اضافی ٹیکس نہیں لگارہے۔

مزید :

قومی -