بھارت میں بندر کا ڈھول کے ساتھ جنازہ، ویڈیو سامنے آگئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بندر کو ہندو مذہب میں دیوتا کا درجہ حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت میں بندروں کا خیال رکھا جاتا ہے اور ان کی پوجا پاٹ بھی کی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ لوگوں کو ایک مرے ہوئے بندر کو زردپیلے رنگ کے کپڑے میں لپیٹ کر ڈھول باجے کے ساتھ دفنانے کے لیے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے حوالےسے جیونیوز نے بتایا کہ بجلی کے پول سےکرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے بندر کی دھوم دھام کے ساتھ تدفین کا واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد کا کہنا تھا کہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے بندر کی آخری رسومات محکمہ جنگلات کو ادا کرنی چاہئیں جبکہ محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ ذمہ داری مقامی حکومت کی ہے۔
View this post on Instagram
حکومتی اداروں میں بندر کی تدفین کے معاملے پر اختلافات سامنے آنے کے بعد کچھ مقامی تاجروں نے بندر کی اپنے تئیں تدفین کا فیصلہ کیا اور بندر کو ڈھول باجے اور روایتی بھجن گا کر قبر میں اتارا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔