نرگس فخری سائیکل سے گر گئیں

نرگس فخری سائیکل سے گر گئیں
نرگس فخری سائیکل سے گر گئیں
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری سائیکل چلاتے ہوئے پیچھے دیکھ رہی تھیں کہ سامنے موجود ایک رکاوٹ سے ٹکرا کر قلابازی کھاتے ہوئے گر پڑیں۔

یہ واقعہ برطانیہ کے ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا۔ اس واقعے کی ویڈیو نرگس فخری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نرگس فخری سائیکل چلا رہی ہیں اور ان کے پیچھے ان کی دوست بھی سائیکل پر موجود ہیں جو ویڈیو بنا رہی ہیں۔

نرگس پیچھے دیکھ کر سائیکل چلا رہی تھیں کہ ان کی سائیکل سامنے لگے ہوئے ایک لکڑی کے ٹکڑے سے ٹکرا گئی جس کے بعد سائیکل پر موجود نرگس قلابازی کھاتے ہوئے گھاس پر گریں۔

گھاس پر گرنے کی وجہ سے نرگس کو زیادہ چوٹ نہیں لگی۔ اس حوالے سے نرگس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’جب آپ گریں (ناکام ہوں) تو اس میں بھی اسٹائل اور چہرے پر مسکراہٹ ہونی چاہیے، خود کو سنبھالنے اور آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔‘

مزید :

تفریح -