فواد چودھری اور فراز چودھری کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور 

فواد چودھری اور فراز چودھری کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور 
فواد چودھری اور فراز چودھری کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث جہلم میں درج مقدمے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری اور فراز چودھری کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

نجی ٹی وی "اے آر وائی نیوز "کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پانچ ، پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض فواد چودھری اورفراز چودھری کی حفاظتی ضمانت 10 روز کیلئے منظور کی ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  اطہر من اللہ نے  پولیس کو فواد چودھری اور فراز چودھری کی گرفتاری سے روکتے ہوئے  دونوں   افراد کو 10 روز میں متعلقہ  عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -