بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی،ترجمان بلوچستان حکومت 

 بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی،ترجمان بلوچستان حکومت 
 بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی،ترجمان بلوچستان حکومت 

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہو گی ،  ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق تمام پولنگ سٹیشنوں کی جیو ٹیگنگ کر لی گئی ہے ۔

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صوبے کے  32اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کرائےجارہےہیں، 2013کےبعد صوبے میں  کل لوکل باڈی الیکشن کرائےجارہےہیں، الیکشن کےدوران غیرجانبداری کویقینی بنایاجائےگا، کسی بھی ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکی تیاری کرلی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  الیکشن کمیشن  نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا شیڈول  30 مارچ کو جاری کیا تھا  جس کے مطابق کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہونگے ۔  

مزید :

قومی -الیکشن -علاقائی -بلوچستان -