لاہور کا وہ پارک جس میں حکومت نے جلسے کرنے پر پا بندی عائد کر دی 

لاہور کا وہ پارک جس میں حکومت نے جلسے کرنے پر پا بندی عائد کر دی 
لاہور کا وہ پارک جس میں حکومت نے جلسے کرنے پر پا بندی عائد کر دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے گریٹر اقبال پارک میں جلسے کرنے پا بندی عائد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گریٹ اقبال پارک میں جلسوں کے انعقاد پر پابندی کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کی جانب سے دیدی گئی ہے ، ان کا کہناتھا کہ تاریخی پارک کو جلسوں کیلئے استعمال کرنا مناسب نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں داخلہ فیس کی تجویز بھی مسترد کر دی اور کہا کہ یہ غریب آدمی کاپارک ہے،داخلہ فیس عائدنہیں کروں گا،اس تجویزکواجلاس میں پیش کرنابھی مناسب نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق دور میں پودوں کے بیج بر وقت نہ خریدنے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کر دیاہے ، انہوں نے ہدایت کی کہ خالی مقامات پر درخت ، پودے لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے ۔

مزید :

قومی -