خواجہ جنید  کس غلطی پہ بہت دُکھی ہیں ۔۔۔؟ آپ بھی جانیے

خواجہ جنید  کس غلطی پہ بہت دُکھی ہیں ۔۔۔؟ آپ بھی جانیے
 خواجہ جنید  کس غلطی پہ بہت دُکھی ہیں ۔۔۔؟ آپ بھی جانیے

  

لاہور(افضل افتخار سے) پاکستان ہاکی ٹیم کے مینیجر خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ہاکی ورلڈکپ سے باہر ہونے کا بہت دکھ ہے، پوری قوم کی طرح سب کھلاڑی بھی بہت افسردہ ہیں، اچھی ہاکی کھیلنے کے بعد 2گول مسترد ہونے کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا۔ٹیم مینیجر نے موقف اختیار کیا کہ میچ کے دوران جن کھلاڑیوں کی غلطیوں سے یہ 2گول مسترد ہوئے، ان کی سرزنش کرنے کے ساتھ سمجھایا بھی گیا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کی ایک چھوٹی سے کوتاہی سے کتنا نقصان پوری ٹیم کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ مینجر کی ذمہ داری میدان سے باہر ہوتی ہے، گراؤنڈ میں کس کھلاڑی کو کب اِن اور آؤٹ کرنا ہے، میچ کے اندر کیا ہو رہا ہے، یہ دیکھنا ہیڈکوچ کا کام ہے۔ ہائی پریشر میچ میں 12 کھلاڑیوں کی موجودگی کا واقعہ پہلی دفعہ نہیں ہوا، اسی ایشیا کپ میں ملائیشیا اور کوریا کے درمیان میچ میں بھی یہ واقعہ پیش آیا تھا۔خواجہ جنید نے کہا کہ ماضی میں بھی بہت سے ایسے واقعات کی وجہ سے ہی ایف آئی ایچ کو قانون بنانا پڑا کہ اگر گراؤنڈ میں 12 کھلاڑی ہوں گے تو گول یا پنالٹی کارنرز کو مسترد اور کپتان کو کارڈ جاری کیا جائے گا، بدقسمتی سے ہمیں بھی کھلاڑیوں کی اس سنگین کوتاہی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

مزید :

کھیل -