پاکستان کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے بازار میں پیش آنے والے ہراسانی کے واقعات سے پہلی مرتبہ پر دہ اٹھا دیا 

پاکستان کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے بازار میں پیش آنے والے ہراسانی کے ...
پاکستان کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے بازار میں پیش آنے والے ہراسانی کے واقعات سے پہلی مرتبہ پر دہ اٹھا دیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے جنسی ہراسانی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے خود کے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعات سے پہلی مرتبہ پردہ اٹھا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حاجرہ یامین نے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں شرکت کی ،اداکارہ نے بتایا کہ ”ایسا کئی مرتبہ ہو چکا ہے بازار میں 10 ہاتھ لگے ہیں مجھے، میں کس کس کو بتاوں گی؟ اور اگر بتاوں بھی تو کوئی یقین نہیں کرتا ، آواز اٹھاو تو کہا جاتا ہے کہ کوئی ثبوت ہے آپ کے پاس؟ اداکارہ نے کہا کہ بھلا ہراسانی کا ثبوت کیسے دیا جائے، میں کیسے بتاو¿ں کے کس نے مجھے غلط طرح دیکھا یا غلط انداز سے ہاتھ لگانے کی کوشش کی“۔

اداکارہ نے کہا کہ” جب میرے ساتھ ایسا ہوا تو میں نے دوسروں کے لئے آواز اٹھانی شروع کی، کیونکہ اگر کسی بھی عورت یا بچے یا مرد کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آتا ہے تو کوئی ان کی بات پر یقین نہیں کرتا اور ان سے ثبوت مانگا جاتا ہے“۔اداکارہ نے کہا کہ” میں نے لوگوں کے لئے آواز اٹھائی اور اب جب کوئی میرے پاس اپنا مسئلہ لے کر آئے چاہے وہ عورت ہو یا مرد میں اس کی سنتی ہوں اور اس کی بات پر مکمل یقین کرتی ہوں“۔

شو کے میزبا ن اداکار احسن خان نے کہا کہ” ہمارے معاشرے میں اس معاملے پر بات کرنے کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے اور پھر اگر کسی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش بھی آئے تو وہ بتانے سے گریز کرتا ہے“۔

مزید :

تفریح -