گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کا اعلان

گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کا اعلان
 گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کا اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تاریخی پارک کو جلسوں کے لیے استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے گریٹر اقبال میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ غریب آدمی کا پارک ہے اور کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں ہوگی۔

حمزہ شہباز نے سابقہ دور میں پودوں کے بیج بروقت نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے انکوائری کا حکم بھی جاری کر دیا۔انہوں نے ہدایت دی کہ خالی مقامات پر درخت، پودے اور گھاس لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے اور جنوبی پنجاب میں بھی خالی اراضی کی نشاندہی کر کے پودے لگانے کا پلان مرتب کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -