پرویز الہٰی نے اوور سیز پاکستانیوں کے حق میں آواز اٹھا دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ( ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا ان کے بنیادی حقوق میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی سے سابق قومی اسمبلی نذیر جٹ اور ان کی صاحبزادی عائشہ نذیر جٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس اوورسیز پاکستانی چودھری گلزار محمد اور ڈاکٹر سرفراز بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ (ن )لیگ صرف اے ٹی ایم چلانا جانتی ہے،ای وی ایم نہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا ان کے بنیادی حقوق میں شامل ہے، ان کو عقل نہیں کہ فارن ایکسچینج اوورسیز پاکستانی بھیجتے ہیں جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوتی ہے، نذیر جٹ سعودی عرب میں اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق بڑی خوش اسلوبی سے ادا کر رہے ہیں۔