پاک بھارت مذاکرات کے حوالےسے اہم خبر

پاک بھارت مذاکرات کے حوالےسے اہم خبر
پاک بھارت مذاکرات کے حوالےسے اہم خبر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت آبی مذاکرات کے لیے پاکستان کا پانچ رکنی وفد انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی قیادت میں اتوار کو ہمسایہ ملک جائے گا۔مذاکرات 30 اور 31 مئی کو ہوں گے، مذاکراتی ایجنڈے میں بیراجوں کی مشترکہ انسپکشن کا شیڈول شامل ہے جبکہ یہ مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے، آبی شعبے سے متعلق ایشوز پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ سیلابی پانی سے متعلق معلومات کی پیشگی معلومات فراہمی کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔مذاکرات میں انڈس واٹرکمشنرز کی سالانہ رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے گی، بھارت کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر پر بات چیت ہوگی، پاکستانی وفد واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوگا، وفد یکم جون کو واپس پاکستان پہنچے گا۔

مزید :

قومی -