’نہ ہیڈلائٹ نہ بمپر، اس سے تو کالج کی لڑکیاں زیادہ بہتر دکھائی دیتی ہیں‘ ساتھی اداکارہ کا کریتی سینن کے بارے بیان لیکن معروف اداکارہ نے جواب میں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر صحافی بھی حیران پریشان 

’نہ ہیڈلائٹ نہ بمپر، اس سے تو کالج کی لڑکیاں زیادہ بہتر دکھائی دیتی ہیں‘ ...
’نہ ہیڈلائٹ نہ بمپر، اس سے تو کالج کی لڑکیاں زیادہ بہتر دکھائی دیتی ہیں‘ ساتھی اداکارہ کا کریتی سینن کے بارے بیان لیکن معروف اداکارہ نے جواب میں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر صحافی بھی حیران پریشان 
سورس: Instagram/kritisanon

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کریتی سینن بالی ووڈ کی عہد حاضر کی کامیاب ترین اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جو اب تک کئی ہٹ فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں اداکارائیں ہی اپنی ساتھی اداکاراﺅں کے بارے میں بسااوقات ایسے گھٹیا بیانات داغ دیتی ہیں کہ سننے والے شرم سے منہ چھپانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایسا ہی بیان کریتی سینن کے بارے میں نسبتاً غیرمعروف اداکارہ بھیروی گوسوامی کی طرف سے سامنے آیا ہے۔جس پر کریتی کی طرف سے بھی ایسا جواب دیا گیا کہ بھیروی اپنا سا منہ لے کر رہ گئی ہو گی۔

ویب سائٹ’funniestindian.com‘ کے مطابق بھیروی گوسوامی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کریتی سینن کے بارے میں لکھا کہ ”وہ ایک پاگل عورت کی طرح کا رویہ رکھتی ہے۔ وہ اداکارہ کیسے بن گئی؟ نہ ہیڈلائٹ، نہ بمپر۔ اس سے تو کالج کی لڑکیاں زیادہ بہتر دکھائی دیتی ہیں۔“

صحافیوں نے جب کریتی سینن سے بھیروی کے اس بیان کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ”کون بھیروی گوسوامی؟“اس پر صحافیوں نے کریتی کو بتایا کہ اداکارہ بھیروی جو فلم ’ہیٹ سٹوری‘ میں کام کر چکی ہے۔ یہ جواب سن کر کریتی نے بہت پرسکون انداز میں کہا کہ ”میں اس کے لیے خوش ہوں کہ اس نے ایسا بیان دے کر کافی شہرت پا لی ہے۔ آپ لوگوں کو بھی اس کا نام اسی بیان کی وجہ سے ہی معلوم ہوا۔“

مزید :

تفریح -