فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے نیند سے بیدار ہوتے ہی بغیر میک اپ اپنی سیلفی شیئر کر کے مداحوں کو حیران کردیا

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے نیند سے بیدار ہوتے ہی بغیر میک اپ اپنی ...
فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے نیند سے بیدار ہوتے ہی بغیر میک اپ اپنی سیلفی شیئر کر کے مداحوں کو حیران کردیا
سورس: instagram/miakhalifa

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکاراﺅں کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے لیے بھی تصویر بنانی ہو تو میک اپ وغیرہ کا خصوصی اہتمام کرتی ہیں تاہم فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے گزشتہ روز نیند سے بیدار ہوتے ہی بغیر میک اپ اپنی سیلفی پوسٹ کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 29سالہ میا خلیفہ نے یہ سیلفی اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جہاں انہیں 2کروڑ 78لاکھ لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔

بستر میں بیدار ہونے کے فوراً بعد لی گئی اس سیلفی کے ساتھ پوسٹ میں میا خلیفہ نے لکھا کہ ”میری طرف سے اور میری آنکھوں بننے والے ’سلیپ کرسٹ‘ (Sleep Crust)کی طرف سے صبح بخیر۔“اس کے کچھ دیر بعد میا خلیفہ نے اپنی وارڈروب کی ایک تصویر اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کی۔ واضح رہے کہ میا خلیفہ فحش فلم انڈسٹری سے کنارہ کش ہونے کے بعد اب بالغوں کی ویب سائٹ ’اونلی فینز‘ سے وابستہ ہو چکی ہیں اور وہاں اپنی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی ہیں۔

مزید :

تفریح -