شادی کی تقریب کے دوران اپنے دلہے کے ساتھ رقص کرتی دلہن کے عروسی لباس پر خون کے داغ لیکن دراصل کیا ہوا؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

شادی کی تقریب کے دوران اپنے دلہے کے ساتھ رقص کرتی دلہن کے عروسی لباس پر خون کے ...
شادی کی تقریب کے دوران اپنے دلہے کے ساتھ رقص کرتی دلہن کے عروسی لباس پر خون کے داغ لیکن دراصل کیا ہوا؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
سورس: TikTok/@madalyn.wise

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک دلہن نے شادی کے دن اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک ایسا حیران کن واقعہ سوشل میڈیا پر سنایا ہے کہ سن کر لوگوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہو گیا۔" ڈیلی سٹار" کے مطابق میڈلین وائس نامی اس دلہن نے بتایا ہے کہ وہ شادی کی تقریب میں اپنے دلہا کے ساتھ رقص کر رہی تھی جب اس کی ساس اس کے پاس آئی اور اس کا ہاتھ پکڑ کر ایک طرف لیجا کر بتایا کہ اس کے عروسی جوڑے میں خون لگا ہوا ہے۔

میڈلین بتاتی ہے کہ جب میں نے اپنا لباس اٹھا کر دیکھا تو میری ایک ٹانگ کے ساتھ تین جونکیں چمٹی ہوئی تھیں اور میرا خون چوس رہی تھیں۔ انہی کا چوسا ہوا خون میرے لباس کو بھی لگ رہا تھا۔ میڈلین نے اپنی ویڈیو میں اپنے جسم سے الگ کی گئی یہ جونکیں بھی دکھائی ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے قطعاً اندازہ نہیں ہے کہ جونکیں اسے کہاں سے چمٹیں۔ان کے خون چوسنے کے دوران مجھے اتنی بھی تکلیف نہیں ہوئی کہ مجھے ان کا احساس ہوتا۔ ان جونکوں نے میری شادی کی خوشی برباد کرکے رکھ دی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -