فحش فلموں کی وہ اداکارہ جس نے اپنے اکاﺅنٹ پر سبسکرائبر کی تعداد بڑھانے کے لیے جنسی تعلقات کی شرمناک پیشکش کردی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور لوگ سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر اپنے فالوورز اور سبسکرائبرز بڑھانے کے لیے نجانے کیا کچھ حربے آزماتے ہیں۔ اب فحش فلموں کی اس اداکارہ ہی کو دیکھ لیں جس نے اپنے ’اونلی فینز‘ اکاﺅنٹ پر سبسکرائبرز کی تعداد بڑھانے کے لیے انہیں جنسی تعلق کی شرمناک پیشکش کر دی ہے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق 33سالہ میمی بولیویانا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ اپنے اونلی فینز سبسکرائبرز بڑھانے کے لیے کئی آفرز دے چکی ہے۔ جن میں سے ایک جنسی تعلق کی آفر بھی تھی۔ اس آفر کے تحت ایک مخصوص وقت میں جتنے لوگ میرا اکاﺅنٹ سبسکرائب کرتے ان میں سے کسی ایک کو قرعہ اندازی کے ذریعے میں ’ڈیٹ واﺅچر‘ دیتی تھی۔
میمی کا کہنا تھا کہ ”میں نے گزشتہ بار جب اس آفر کے تحت قرعہ اندازی کی تو اس میں 85فیصد مردوں اور 15فیصد خواتین نے حصہ لیا۔ میرے خیال میں یہ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کا بہترین طریقہ ہے جو مجھے سوشل میڈیا پر سپورٹ کرتے ہیں۔“