’انکل مجبور‘ نجی ٹی وی ڈرامہ میں دانش تیمور کے کردار پر ایسی میمز وائرل کہ جان کر ہنسی نہ رکے

’انکل مجبور‘ نجی ٹی وی ڈرامہ میں دانش تیمور کے کردار پر ایسی میمز وائرل کہ ...
’انکل مجبور‘ نجی ٹی وی ڈرامہ میں دانش تیمور کے کردار پر ایسی میمز وائرل کہ جان کر ہنسی نہ رکے
سورس: Instagram/danishtaimoor16

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ قبل ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کسی خاتون کے ساتھ نازیبا گفتگو کر رہا ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس آدمی کو انکل مجبور کا نام دیا جو ایسا مشہور ہوا کہ آج بھی لوگ اسے میمز میں استعمال کرتے ہیں۔ اب ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خودغرضی‘ میں اداکار دانش تیمور نے بھی ایک ایسا سین کر عکسبند کروا ڈالا کہ لوگوں نے اسے انکل مجبور کے ساتھ تشبیہ دینی شروع کر رکھی ہے۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس ڈرامے میں شمشیر(دانش تیمور)ایک امیر کاروباری شخص کا بیٹا ہوتا ہے جسے مہک (درفشاں سلیم) سے محبت ہو جاتی ہے جو ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہے۔ رشتے سے انکار پر شمشیر مہک کے والد کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروا دیتا ہے اور مہک باپ کو چھڑوانے کے لیے شمشیر کو فون کرتی ہے۔

مہک روتے ہوئے اسے بتاتی ہے کہ اس کے باپ کے پاس ادویات بھی نہیں ہیں، اسے رہا کروا دو لیکن شمشیراس کی تکلیف کو نظرانداز کرتے ہوئے اسے اپنا نام پکارنے پر کرتا ہے۔ وہ اسے کہتا ہے کہ اس فون کال میں میرے نام کے سوا کچھ مت بولنا ورنہ تمہارا باپ تمام عمر جیل میں سڑتا رہے گا۔ اس پر مہک اس کا نام پکارتی چلی جاتی ہے۔ 

اس دوران شمشیر جس طرح مہک کی بے بسی سے حظ اٹھاتا ہے، انٹرنیٹ صارفین اس کے اس روئیے کو انکل مجبور سے تشبیہ دے رہے ہیں اور طرح طرح کی میمز شیئر کر رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے اس ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر اور دانش تیمور نے انکل مجبور والی ویڈیو سے متاثر ہو کر یہ سین عکسبند کیا ہے۔

مزید :

تفریح -