فضائی سفر کے دوران دیگر مسافروں کے سامنے انتہائی شرمناک حرکت کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا، بڑی سزا مل گئی

فضائی سفر کے دوران دیگر مسافروں کے سامنے انتہائی شرمناک حرکت کرنا شہری کو ...
فضائی سفر کے دوران دیگر مسافروں کے سامنے انتہائی شرمناک حرکت کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا، بڑی سزا مل گئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں فضائی سفر کے دوران دیگر مسافروں کے سامنے شرمناک حرکات کرنے والے شخص کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق انٹونیو شیروڈ مک گیریٹی نامی یہ شخص ساﺅتھ ویسٹ ایئرلائن کی ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل سے ایریزونا کے شہر فوئنکس جانے والی پرواز میں سوار تھا۔ وہ اس 3گھنٹے کی پرواز میں خودلذتی جیسے قبیح فعل میں مصروف رہا۔ 

رپورٹ کے مطابق مسافروں کے شکایت کرنے پر جہاز کے عملے نے اسے روکنے کی کوشش کی تاہم وہ اس حرکت سے باز نہ آیا۔ عملے نے جہاز کے لینڈ کرنے سے پہلے ہی پولیس کو مطلع کر رکھا تھا جس نے اسے جہاز سے آ کر حراست میں لے لیا۔ اب اسے عدالت کی طرف سے 48دن قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ عدالت کی طرف سے حکم دیا گیا ہے کہ رہائی کے بعد اسے ایک سال تک زیرنگرانی بھی رکھا جائے۔ دوسری طرف ساﺅتھ ویسٹ ایئرلائن کی طرف سے اس شخص کے سفر کرنے پر تاحیات پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -