سوشل میڈیا کے بادشاہ کی سالگرہ، درجنوں ماڈلز کی شرکت، رقص و سرور کے علاوہ کون کون سے کرتب دکھائے گئے؟ جانئے

سوشل میڈیا کے بادشاہ کی سالگرہ، درجنوں ماڈلز کی شرکت، رقص و سرور کے علاوہ کون ...
سوشل میڈیا کے بادشاہ کی سالگرہ، درجنوں ماڈلز کی شرکت، رقص و سرور کے علاوہ کون کون سے کرتب دکھائے گئے؟ جانئے
سورس: Instagram/lunatic_living

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کاروباری شخص سوشل میڈیا کے بادشاہ کے طور پر جانے والے ٹونی ٹوٹونی (Tony Toutouni)سوشل میڈیا پر اپنی دولت کی نمودونمائش کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔ انسٹاگرام پر اس کے فالوورز کی تعداد 17لاکھ ہے جہاں وہ اپنے لگژری لائف سٹائل کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتا رہتا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلے ہلز کے رہائشی ٹونی نے گزشتہ دنوں اپنی سالگرہ منائی اور اس دن اپنے لاس اینجلس میں واقع عالیشان گھر میں ایسی پارٹی کا اہتمام کیا کہ ویڈیوز انٹرنیٹ پر پوسٹ کیں تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے عالیشان گھر میں ہونے والی اس پارٹی میں درجنوں ماڈلز شریک ہوتی ہیں۔ تقریب میں پوکر گیم بھی کھیلی گئی جس پر لاکھوں ڈالر کا جواءلگا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ پارٹی میں رقص و سرودکے علاوہ منہ سے آگ نکالنے جیسے کرتب بھی دکھائے گئے۔ واضح رہے کہ ٹونی کئی نائٹ کلبوں کا بھی مالک ہے اور اس کی زندگی پرائیویٹ جہازوں، لگژری کاروں اور دیگر ہر طرح کی عیاشیوں سے عبارت ہے جو وہ سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو دکھاتا بھی رہتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -