ملک ریاض اور آصف زرداری کی کال لیک پر شہباز گل کا رد عمل

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان سے متعلق ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ آڈیو کی پاکستان تحریک انصاف نے تردید کردی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ کاروباری شخص اور عمران خان کے مخالف سیاستدان آپس میں بات چیت کر رہے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ بات چیت میں عمران خان سے منسوب باتوں کاحقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کو کسی این آر او کی ضرورت نہیں، یہ تمام لوگ خان سے این آر او مانگتے رہے تھے جو انہیں نہیں ملا۔
ایک کاروباری شخص اور ایک عمران خان کا مخالف سیاستدان آپس میں بات چیت کر رہے ہیں جس میں عمران خان سے منصوب باتیں کی جا رہی ہیں جن باتوں کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے-عمران خان کو کسی NRO کی ضرورت نہیں بلکہ یہ تمام لوگ خان سے NRO مانگتے رہے ہیں۔ جو کہ نہیں ملا۔یہ سٹوری جھوٹ ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 28, 2022
واضح رہے کہ ملک ریاض کی سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ عمران خان سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔ ملک ریاض آڈیو میں یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں‘۔