لائیو سٹریمنگ کے دوران ہی سوشل میڈیا کے چیلنج کرتے نوجوان کی جان چلی گئی

لائیو سٹریمنگ کے دوران ہی سوشل میڈیا کے چیلنج کرتے نوجوان کی جان چلی گئی
لائیو سٹریمنگ کے دوران ہی سوشل میڈیا کے چیلنج کرتے نوجوان کی جان چلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک پر لائیو سٹریمنگ کے دوران سوشل میڈیا چیلنج نے چینی نوجوان کی جان لے لی۔چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر سنکیانگ ’پی کے‘ نامی ایک آن لائن چیلنج کے دوران اپنے چیلنجر کو ہرانے کیلئے 30 سے 60 فیصد الکوہل پر مشتمل چینی ساختہ سپرٹ ’بیجیو‘ کی  بوتلیں پی گیا تھا۔

جیو نیوز  نے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ   چینی نوجوان سنکیانگ کے ایک دوست نے میڈیا کو بتایا کہ اسے نہیں معلوم کے چیلنج کے دوران اس کے دوست نے کتنی مقدار میں سپرٹ پیا تھا لیکن جب اس نے ویڈیو دیکھنا شروع کی تھی تب تک وہ تین بوتلیں خالی کر چکا تھا اور چوتھی پی رہا تھا۔

دوست نے بتایا کہ چیلنج رات کو ایک بجے کے قریب ختم ہو گیا تھا جس کے بعد اگلے دن ایک بجے جب سنکیانگ کے گھروالے اس کے کمرے میں داخل ہوئے تو وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔چینی حکام نے نوجوان کی موت کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ سے ڈیلیٹ کردی۔آن لائن ’پی کے‘ چیلنج میں دو افراد  ایک دوسرے کو چیلنج دیتے ہیں جس کے بدلےانہیں انعام ملتا ہے اور ہارنے والے کو جیتنے والا سزا دیتا ہے۔