28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے نواز شریف نے پاکستان کو نا قابل تسخیر بنا دیا:   شمع بٹ

28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے نواز شریف نے پاکستان کو نا قابل تسخیر بنا دیا: ...
28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے نواز شریف نے پاکستان کو نا قابل تسخیر بنا دیا:   شمع بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی/ پرتگال (طاہر منیر طاہر)  پاکستان مسلم لیگ ( ن ) پرتگال کی صدر شمع بٹ نے کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کے لئے تاریخی دن ہے ، اس روز میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے ناقابل شکست بنادیا تھا ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی اور پھر نواز شریف پر عالمی دباؤ ڈالا گیا کہ پاکستان ایٹمی دھماکے نہ کرے، اس کے بدلے پاکستان کو اربوں ڈالر   کا لالچ بھی دیا گیا اور پھر عالمی پابندیوں کی بھی دھمکیاں دی گئیں جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی تجربے سے روکنا اور بھارت کی پاکستان پر نفسیاتی برتری قائم رکھنا تھا مگر نواز شریف نے عالمی دباؤ مسترد کردیااور ایٹمی دھماکے کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ 28 مئی کے بعد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت سعودی عرب نے پاکستان کابھرپور ساتھ دیا اور پاکستان معاشی پابندیوں سے نکل آیا اور آج پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہے ۔ان کاکہناتھاکہ آج سارے کردار حقائق بیان کررہے ہیں کہ نواز شریف کو جھوٹے کیس میں سزا ملی ، اب وقت آگیا ہے کہ جن کرداروں نے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کرنے والے میاں نواز شریف کو سزا دلانے میں کردار ادا کیا انہیں قانون کے کٹہڑے میں لاکر کھڑا کیا جائے اور نواز شریف کی خدمات کا اعتراف کیا جائے ۔