ایٹمی پروگرام پاکستانی قوم کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے: بلاول بھٹو زرداری

ایٹمی پروگرام پاکستانی قوم کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے: بلاول ...
ایٹمی پروگرام پاکستانی قوم کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے: بلاول بھٹو زرداری

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پاکستانی قوم کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے یوم تکبیر پر عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ شہید بھٹو نے کہا تھا کہ گھاس کھا کر گزارہ کر لیں گے لیکن ایٹمی قوت بن کر ابھریں گے۔ بے نظیر نے بطور وزیراعظم جوہری پروگرام کی حفاظت کی اور اسے آگے بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو بطور اپوزیشن لیڈر بے نظیر ڈٹ کر کھڑی ہو گئیں، ایٹمی دھماکے کے معاملے پر بے نظیر نے نوازشریف حکومت کی بھرپور حمایت کی۔ پاکستان کا جوہری پروگرام خطے میں امن و استحام کیلئے ہے۔

مزید :

قومی -