گرمی کے ستائے 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

گرمی کے ستائے 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
گرمی کے ستائے 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 خیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹنڈو مستی میں گرمی کے ستائے 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شدید گرمی میں بچے تالاب میں نہانے کیلئے چلے گئے، انہیں کیا پتہ تھا کہ چھوٹی سی تفریح ان کی موت کا سبب بن جائے گی۔

چاروں بچے تالاب میں داخل ہوئے، نہانے کے دوران توازن بگڑنے پر ایک بچے نے چیخ و پکار کی، دیگر اس کو بچانے کی کوشش میں خود کو بھی نہ بچا سکے۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں لاشوں کو تالاب سے نکالا۔