چیئرمین آئی سی سی آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے پر آئیں گے، ان کے ہمراہ کون گا؟

چیئرمین آئی سی سی آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے پر آئیں گے، ان کے ہمراہ کون گا؟
چیئرمین آئی سی سی آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے پر آئیں گے، ان کے ہمراہ کون گا؟

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) گریگ بارکلے آئندہفتے پاکستان کے دورے پر آئیں گے اور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سمیت حکام سے ملاقات کریں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس بھی چیئرمین کے ہمراہ پاکستان آ رہے ہیں۔ وہ منگل کو لاہور پہنچیں گے۔ چیئرمین آئی سی سی  گریگ بارکلے پاکستان کا پہلی مرتبہ دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران کرکٹ سے متعلق مختلف معاملات بارے  بات چیت کیلئے  پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ 2004 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ آئی سی سی کے 2 اعلیٰ ترین افسران پاکستان آ رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -