17 سال قبل اغواءہونے والی لڑکی پولیس کو مل گئی، اتنا عرصہ کہاں رہی؟

17 سال قبل اغواءہونے والی لڑکی پولیس کو مل گئی، اتنا عرصہ کہاں رہی؟
17 سال قبل اغواءہونے والی لڑکی پولیس کو مل گئی، اتنا عرصہ کہاں رہی؟
سورس: Representational Image

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ایک 32 سالہ خاتون جسے 17 سال قبل 2006 میں اغوا ءکیا گیا تھا، دہلی کے گوکل پوری سے مل گئی۔

ڈی سی پی شاہدرہ روہت مینا کے مطابق سیما پوری پولیس سٹیشن کی ایک ٹیم نے خفیہ اطلاع پر 32 سالہ   لڑکی کا سراغ لگایا جسے 17 سال قبل اغواء کیا گیا تھا۔ 15 سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ 2006 میں  گوکل پوری پولیس سٹیشن میں مغویہ کے والدین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران لڑکی نے انکشاف کیا کہ گھر سے نکلنے کے بعد وہ دیپک نامی شخص کے ساتھ گاؤں چیرڈیہ ضلع بلیا (اتر پردیش)  میں رہتی رہی تھی اور اس کے بعد اس نے دیپک کو کچھ تنازعہ کے بعد لاک ڈاؤن میں چھوڑ دیا اور پھر وہ دہلی میں آکر بس گئی۔ ڈی سی پی شاہدرہ روہت مینا کے مطابق 2023 میں اب تک ضلع شاہدرہ سے 116 مغوی  اور 301 لاپتہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -