زلمے خلیل زاد کو ناپسندیدہ شخص قرار دیا جائے، علامہ طاہر اشرفی کا مطالبہ

زلمے خلیل زاد کو ناپسندیدہ شخص قرار دیا جائے، علامہ طاہر اشرفی کا مطالبہ
زلمے خلیل زاد کو ناپسندیدہ شخص قرار دیا جائے، علامہ طاہر اشرفی کا مطالبہ

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر محمود اشرفی نےمطالبہ کیا ہے کہ زلمے خلیل زاد کو ناپسندیدہ شخص قرار دیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کاکہنا تھاکہ زلمے خلیل زاد کو 9 مئی کےبعد روز پاکستان کی یاد آتی ہے، ان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جائے، امریکا کے 50 سینیٹرز کو ہماری خواتین یاد آتی ہیں لیکن انہیں کبھی عافیہ صدیقی کی یاد نہیں آئی، اتنی فکر ہے تو عافیہ صدیقی کو واپس پاکستان بھیجا جائے۔انہوں نےکہا کہ ملک کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے، کسی کیلئے لیڈر ہو گا، کسی کیلئے مکان، کسی کیلئے کچھ اور ریڈ لائن ہو گا، میرا فوجی کسی بھی میدان پر کھڑا ہے وہ رات کو اللہ سے شہادت مانگتا ہے پیسے نہیں مانگتا، کسی گناہ گار کو چھوڑا نہیں جانا چاہیے اور بے گناہ کو سزا نہیں ہونی چاہیے، نظام عدل کا جو حشر نشر ہو رہا ہے اس کو ہم دیکھ رہے ہیں، یہ کونسا قانون ہے کہ جی ایچ کیو، جناح ہاؤس اور دیگر تنصیبات پر حملہ آور ہوا جائے، سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

مزید :

قومی -