9 مئی کو جناح ہاؤس نہیں ملکی سلامتی کو نذر آتش کیا گیا، ملک احمد خان

9 مئی کو جناح ہاؤس نہیں ملکی سلامتی کو نذر آتش کیا گیا، ملک احمد خان
9 مئی کو جناح ہاؤس نہیں ملکی سلامتی کو نذر آتش کیا گیا، ملک احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جناح ہاؤس نہیں ملکی سلامتی کو نذر آتش کیا گیا۔

یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہاہے کہ یہ لوگ ریڈیو پاکستان کے اندر کے تاریخی ریکارڈ کو جلانے والے کبھی پاکستانی نہیں ہوسکتے ،  آج کچھ لوگ پاکستان کی ایٹمی قوت کو کم کرنا چاہتے ہیں، کچھ لوگ جھتا بن کر آرمی تنصیبات کو جلاتے ہیں، یہ پاکستانی نہیں، عمران خان سیاست کا لبادہ اوڑھ کر ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، فارن فنڈڈ پارٹی کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا پاکستانی قوم انشاء للہ ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے، ایٹمی دھماکوں کے وقت جو پریشر تھا وہ نوازشریف ہی برداشت کر سکتا تھا، یہ ملک ایٹمی قوت ہے، اس کو مضبوط کرنے والے وارث ہیں اس کو ختم کرنے کی سازش نیست و نابود کر دیں گے، ایٹمی قوت بننے کے بعد اسلامی دنیا سمیت دنیا بھر میں ہمارا سر فخر سے بلند ہوا۔

مزید :

قومی -