ایران اور افغانستان کے درمیان پانی کے تنازعے پر چھڑپیں، متعدد افراد جاں بحق

ایران اور افغانستان کے درمیان پانی کے تنازعے پر چھڑپیں، متعدد افراد جاں بحق
ایران اور افغانستان کے درمیان پانی کے تنازعے پر چھڑپیں، متعدد افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران اور افغانستان کے درمیان دریائے ہلمند کے پانی کے تنازع پر ہونیوالی جھڑپوں میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جس میں 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، جاں بحق ہونیوالوں میں 3 ایرانی سرحدی محافظ ہیں جبکہ 11 افراد افغان فورسز کے اہلکار تھے، جھڑپوں میں دونوں اطراف متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جھڑپوں کے بعد افغان کمانڈر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امارت اسلامیہ کے شیوخ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کو اجازت دیں تو مجاہدین 24 گھنٹوں کے اندر اندر ایران پر قبضہ کر لیں گے۔ ایران ہماری طاقت کا امتحان نہ لے۔