وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل سیٹس کے سربراہ اور بورڈز تبدیل کرنے کا حکم 

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل سیٹس کے سربراہ اور بورڈز ...
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل سیٹس کے سربراہ اور بورڈز تبدیل کرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر برہمی کااظہار کیا اور اہداف پورا کرنے میں ناکامی اورناقص کارکردگی پر انڈسٹریل سیٹس کے سربراہ اور بورڈز تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ  کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز کے امور سے متعلق اجلاس  ہوا، جس میں سپیشل اکنامک زون میں دستیاب کاروباری سہولیات کا جائزہ لیاگیا-

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز نے کہاکہ انڈسٹریل سٹیس کے سربراہ اور ٹیم کا پرفامنس آڈٹ کرایا جائے گا۔ انڈسٹری کو سہولتیں دے کر ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے۔انڈسٹریل سٹیٹ کو انہی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے،جن کے لئے قائم کی گئی ہیں۔انڈسٹریل اسٹیٹ کو پلگ اینڈ پلے ماڈل پر قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انڈسٹری کے قیام کے طریقہ کار کو آسان اور تیز ترین بنا یا جائے گا۔

اجلاس میں  سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ اور دیگر حکام نے شرکت کی-