شانگلہ، جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین، بچوں سمیت 8افراد جاں بحق 

  شانگلہ، جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین، بچوں سمیت 8افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

شانگلہ، اسلام آباد(آ ئی این پی) شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے یسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی جیپ بیلے بابا سے پاگوڑئی جارہی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری منتقل کردیا گیا۔ دریں اثناء وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے شانگلہ کے علاقے کس پاگوڑی میں جیپ کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ایک بیان میں وفاقی وزیر نے ڈپٹی کمشنرڈی پی او اور ایم ایس الپورئی ہسپتال کو زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انجینئر امیر مقام نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ 

حادثہ 

مزید :

صفحہ آخر -