مولانا فضل الرحمان سے  اتحاد نہیں ہوا، بات چیت  چل رہی ہے، بیرسٹر گوہر

 مولانا فضل الرحمان سے  اتحاد نہیں ہوا، بات چیت  چل رہی ہے، بیرسٹر گوہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بونیر (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اتحاد نہیں ہوا تاہم بات چیت چل رہا ہے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ دونوں جانب مذاکراتی ٹیم بنادی گئی ہے، پی ٹی آئی پہلے ہی دن سے مذاکرات کے حق میں ہے، سیاست میں مذاکرات لازم ہوتے ہیں لیکن جس کے پاس اختیارات ہوں ان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، کے پی حکومت نے مشکل حالات میں تاریخی بجٹ پیش کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بجٹ میں ترقیاتی کام، صحت کارڈ، ایجوکیشن، پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کا خیال رکھا ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے وزیراعظم سے ملاقات میں کوئی قدغن نہیں، صرف صوبائی حقوق کے حصول کیلئے ملاقات ہو جائے تو اچھی بات ہے۔

بیرسٹر گوہر

مزید :

صفحہ آخر -