عیدالاضحی،لاہور میں 9عارضی مویشی منڈیاں 6جون کو سج جائینگی

  عیدالاضحی،لاہور میں 9عارضی مویشی منڈیاں 6جون کو سج جائینگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور شہر میں نو پرافٹ، نو لاس کی بنیاد پر عارضی مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،امسال شہر میں 9 عارضی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔عید الاضحی کی آمد سے پہلے شہریوں کو قربانی کیلئے جانور خریدنے کی سہولت مہیا کرنے کیلئے عارضی مویشی منڈیاں 6 جون تک فعال کر دی جائیں گی۔مویشی منڈیاں گزشتہ سال کی طرح کھلے علاقوں میں قائم کی جائیں گی،تمام عارضی منڈیوں میں پینے کاپانی فراہم کیا جائیگا اور صفائی، لائٹس، شامیا نے،سکیورٹی کیمرے نصب کیے جائیں گے، خریداروں کی رہنمائی کیلئے معلوماتی سائن بورڈز، بیت الخلاء،ماسک اورگلوزودیگر سہولیات کویقینی بنایا جائیگا۔تحصیل شالیمارمیں دو مویشی منڈیاں سیرین فارم ہاؤس لکھو ڈھیر میں اور سپورٹس کمپلیکس اڈا لکھ چھبیل میں قائم کی جائیں گی،تحصیل ماڈل ٹاؤن میں دو منڈیاں ایل ڈی اے سٹی کاہنہ کاچھاڈیفنس روڈپر اور ایل ڈی ایایونیوروڈتحصیل رائیونڈ میں پائن ایونیو روڈ،تحصیل رائیونڈمیں این ایف سی سوسائٹی ملتان روڈ، رائیونڈ حویلی مرکزمیں بھی مویشی منڈی قائم کی جائیگی۔تحصیل سٹی میں داگیاں ٹی نزد سوئی گیس آفس سگیاں روڈ،تحصیل کینٹ میں برکی روڈ پر پیراگون کے نزدیکی علاقہ میں قائم کی جائیگی،پائن ایونیو میں امسال عارضی منڈی قائم نہیں کی جائیگی،ایل ڈی اے ایونیو ون والی منڈی کو مزید وسیع کیا جائیگا۔

مویشی منڈیاں 

مزید :

صفحہ آخر -