پاکستانی معیشت، مہنگائی پر عالمی بینک، آئی ایم ایف کی متضاد پیشگوئیاں 

پاکستانی معیشت، مہنگائی پر عالمی بینک، آئی ایم ایف کی متضاد پیشگوئیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معیشت سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ  اور ورلڈبینک کی متضاد پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں۔پاکستان کی معیشت کے حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 24.8 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں رواں سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد تک آنے کا امکان جب کہ عالمی بینک نے آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔دستاویزات کے مطابق  آئی ایم ایف نے رواں سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی  پیشگوئی کی ہے اور عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق ا?ئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد تک ہوگی جب کہ عالمی بینک نے ا?ئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.3 ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ 

متضاد پیش گوئی

مزید :

صفحہ آخر -