ملک سیاسی طور پر مستحکم ہوگا تو معیشت میں استحکام آئیگا‘گورنر پنجاب

  ملک سیاسی طور پر مستحکم ہوگا تو معیشت میں استحکام آئیگا‘گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے ملاقات کی۔ ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے ورکرز اور عوام سب کے لیے کھلے ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کی بہتری اور ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سیاسی طور پر مستحکم ہوگا تو ملکی معیشت میں بھی استحکام آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے اتحادی حکومت کا کامیابی سے چلنا بہت ضروری ہے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ہتک عزت بل پر تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لیے مشاورت بہت ضروری ہے۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے گورنر پنجاب کو ہتکِ عزت بل سے متعلق پیپلزپارٹی کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -