آئرلینڈ، ناروے اور سپین کا آج سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان 

  آئرلینڈ، ناروے اور سپین کا آج سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز (آن لائن)آئرلینڈ، ناروے اور سپین کاآج 28 مئی سے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا،یہ اعلان پیر کو یورپی ملک بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے کی جانیوالی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا 28مئی کوہم نار و ے اور آئرلینڈ کیساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ناروے کے وزیر خارجہ نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی جے) کے فیصلے کے لازم عمل ہو نے پر زور دیا جس میں اسرائیل کو رفح میں جارحیت بند کرنے کا حکم دیا گیا،انہوں نے زور دیا رفح میں جاری جنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے عالمی عدالت کے لازمی اقدامات پر کاربند رہنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

فلسطین تسلیم اعلان

مزید :

صفحہ آخر -