اتحادی آئی پی پی پنجاب کابینہ میں شمولیت پرتیار،دو وزارتوں کا مطالبہ

 اتحادی آئی پی پی پنجاب کابینہ میں شمولیت پرتیار،دو وزارتوں کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اتحادی استحکام پاکستان پارٹی نے بجٹ کے بعد صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں دو وزارتوں کا مطالبہ کر دیا،بتایا گیا ہے استحکام پاکستان پارٹی نے شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کیلئے وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دیدیا گیا جبکہ ایک پارلیمانی سیکرٹری یا کمیٹی کی سربراہی کی پیشکش کی گئی ہے۔آ ئی پی پی کی رکن اسمبلی سارہ احمد کے پاس پہلے سے چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن کا عہدہ موجود ہے،آئی پی پی کو پنجاب میں وزارتیں دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائیگا۔

آئی پی پی 

مزید :

صفحہ آخر -