پاکستان نے آگے بڑھناہے تو تعلیم پر پیسے خرچ کرنا ہونگے،رانا مشہود

    پاکستان نے آگے بڑھناہے تو تعلیم پر پیسے خرچ کرنا ہونگے،رانا مشہود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے شہباز شریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو انہوں نے پہلی یوتھ پالیسی د ی،اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو اپنی تعلیم پر پیسے خرچ کرنا ہونگے،سکل ڈویلپمنٹ کیلئے شہباز شریف نے سنگاپور،چائنہ اور جاپان کے ماڈل سامنے رکھے اور پالیسی بنائی۔ پیر کے روز سپیریر یونیورسٹی میں وزیر اعظم یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا ہمارا مقصد ایک صوبہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ترقی ہے،ہم ملک کا سب سے بڑا یوتھ ڈویلپمنٹ فنڈز لارہے ہیں، پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈز بنا رہے ہیں جس میں ملک بھر کے طلبہ اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے حصہ لے سکتے ہیں۔ اس بار سب طلبہ کو لیپ ٹاپ دے رہے ہیں جس میں سرکاری کیساتھ نجی تعلیمی اداروں کے بچے بھی شامل ہیں،سپیر ئیر یونیورسٹی میں طلبہ اپنا نہیں ملک کا مستقبل بنارہے ہیں،یونیورسٹی کے آئیڈیا سے بہت متاثر ہوں ہمیشہ یہاں آکر بہت اچھا لگتا ہے، ہم اس سال آئی ٹی پر بہت زیادہ خرچ کررہے ہیں تاکہ اسکی انڈسٹری بہتر انداز میں ترقی کرے۔ قطر کیساتھ معاہدے ہو رہے ہیں جس سے آئی ٹی کے شعبہ میں بہت سر ما یہ کاری آنیوالی ہے،یوتھ منسٹر کی چیئرمین شپ پچاس سال بعد ہمیں ملی ہے جس سے چھپن ممالک کیساتھ مل کر سپیرئیر یونیورسٹی اور دیگر طلبہ کو ملازمتیں ملی ہیں،ہم ایک نیشنل یوتھ کونسل بنارہے ہیں جس میں بارہ کیٹیگریز شامل ہیں اور اس سے سو بہترین بچے اس کونسل کے ممبر بنیں گے۔

رانا مشہود

مزید :

صفحہ آخر -