گرجا گھروں،مسیحی کمیونٹی  کی سکیورٹی بڑھا دی، آئی جی 

   گرجا گھروں،مسیحی کمیونٹی  کی سکیورٹی بڑھا دی، آئی جی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں گرجا گھروں،مقدس مذہبی مقامات اور مسیحی کمیونٹی کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سیاسی لیڈرشپ اور مسیحی کمیونٹی پولیس کے ساتھ مل کر بقائے امن کیلئے کردار ادا کرے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سرگودھا پولیس نے آر پی او اور ڈی پی او کی قیادت میں بروقت اقدامات سے مشکل ترین حالات کو دانشمندی سے کنٹرول کیاجو لائق تحسین ہے ان خیالات کا ظہار سنٹرل پولیس آفس میں مسیحی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ سابق صوبائی وزیر، رکن اسمبلی اعجاز عالم اگسٹین اور سابق پارلیمانی سیکرٹری،رکن اسمبلی طارق گل کی قیادت میں مسیحی رہنماؤں کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، مسیحی کمیونٹی کے سرکردہ مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انکے دفتر میں ملاقات کی، اراکین اسمبلی شکیلہ آرتھر، وسیم سندھو، بشپ آصف اور سیمسن بھٹی وفد میں شامل تھے۔ مسیحی وفد نے سرگودھا واقعہ میں مسیحی فیملی اور املاک بچانے پر پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہا، یڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان اور قائم مقام اے آئی جی آپریشنز رانا عمر فاروق سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔

آئی جی پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -