رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مکمل کیا جائے،چیئرمین ایف بی آر

   رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مکمل کیا جائے،چیئرمین ایف بی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ ساڑھے 12ہزار  ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے۔ آئندہ وفاقی بجٹ تجاویز پر میڈیاسے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس ہدف اور ٹیکس کلیکشن کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ ساڑھے 12ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے جب کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھاکہ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے فنانس بل میں اقدامات کیے جائیں گے، تاجردوست اسکیم کی رجسٹریشن آئندہ مالی سال مزید بڑھائی جائے گی۔ 

زبیر ٹوانہ 

مزید :

صفحہ آخر -