پی ٹی آئی کے 2 اراکین قومی اسمبلی کے ملک سے باہر جانے پر پابندی

  پی ٹی آئی کے 2 اراکین قومی اسمبلی کے ملک سے باہر جانے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد (آئی این پی) کار سرکار میں مداخلت، امن و امان خراب کرنے اور سڑک بند کرنے کے معاملے میں جھنگ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے 2 اراکین قومی اسمبلی کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔   پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام پنجاب پولیس کی سفارش پر شامل کیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے مراسلے کے مطابق دونوں رہنماں پر پاکستان پینل کوڈ 290 اور 291 کے تحت مقدمہ درج ہے، جبکہ دونوں ممبران قومی اسمبلی نے کار سرکار میں مداخلت اور امن و امان کو نقصان پہنچایا ہے۔

پابندی

مزید :

صفحہ آخر -