یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی  قیمت میں 18روپے فی کلو کمی 

  یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی  قیمت میں 18روپے فی کلو کمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کے صارفین کیلئے گھی 375روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا، عام صارفین کیلئے بھی 18روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق عام صارفین کو 463 روپے فی کلو کی بجائے 445روپے فی کلو مہیا کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز 

مزید :

صفحہ آخر -