8مقدمات میں شاہ محمود قریشی کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

8مقدمات میں شاہ محمود قریشی کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے شاہ محمود قریشی کے 8 مقدمات میں ریمانڈ کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے 8 مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کی، شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل کروائی، وکیل شاہ محمود قریشی رانا مدثر عمر نے موقف اپنایا کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کو کراچی میں موجود تھے،رانا مدثر عمر نے شاہ محمود کی ٹریول ہسٹری سمیت دیگر دستاویزات پیش کیں،شاہ محمود قریشی نے کہاں توڑ پھوڑ کی کوئی شواہد نہیں ہیں،شاہ محمود قریشی کو گرفتار مقدمہ میں ڈسچارج کیا جائے،  پراسکیوٹر نے موقف اپنایا کہ شاہ محمود قریشی نے کراچی سے ویڈیو بیان جاری کیا، اس ویڈیو کی بنیاد پر جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

فیصلہ محفوظ 

مزید :

صفحہ آخر -