ممتاز احمد کی اضافی الیکشن ٹربیونل بنانے  کی درخواست پرسماعت آج تک ملتوی

ممتاز احمد کی اضافی الیکشن ٹربیونل بنانے  کی درخواست پرسماعت آج تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے این اے 98 کے امیدوار ممتاز احمد کی اضافی الیکشن ٹربیونل بنانے کی درخواست  پر سماعت آج  28 مئی تک ملتوی کر دی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار نے این اے 98 سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی،انتخابی عمل میں دھاندلی اور ملی بھگت سے دوسرے نمبر پر آنے والے کی جیت کا اعلان کر دیا گیا،الیکشن کمیشن اپنی ا?ئینی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا،الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی مگر ابھی تک سماعت نہیں ہو سکی، الیکشن کمیشن کو انتخابی عذرداری کیلئے اضافی ٹریبونلز بنانے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -