فواد چودھری کی جے آئی ٹی نوٹس کیخلاف ددخواست پر دلائل طلب

  فواد چودھری کی جے آئی ٹی نوٹس کیخلاف ددخواست پر دلائل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر فواد چودھری کی گرفتاری سے روکنے اور جے آئی ٹی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت 29 مئی تک ملتوی کرکے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا فواد چوہدری کی طرف سے احسن بھون ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں آج ہی پیش ہوا، دلائل کی تیاری کیلئے مہلت دی جائے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے درخواست کی مخالفت کی جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی  دوسری جانب  لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع اور تمام مقدمات کو یکجا کرنے کے لیے درخواستوں پر سماعت کی دو رکنی بنچ نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا چیف جسٹس نے درخواست سماعت کے لیے دہشتگردی کیسوں کی سماعت کرنے والے دورکنی بنچ کو بھجوا تھی جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی درخواستوں پر سماعت کی۔  

فواد چودھری

مزید :

صفحہ آخر -