احتساب عدالت نمبر دو لاہور میں جج تعینات نہ کرنے کا نوٹس

 احتساب عدالت نمبر دو لاہور میں جج تعینات نہ کرنے کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت نمبر دو لاہور میں جج تعینات نہ کرنے کا نوٹس لے لیا جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے معاملے کا نوٹس لیا دو رکنی بنچ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے جج تعیناتی بارے رپورٹ طلب کرلی دورکنی بنچ نے استفسار کیا کہ احتساب عدالت نمبر دو لاہور میں جج تعینات کیوں نہیں کیا گیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام سے جواب لے کر جواب داخل کریں دو رکنی بنچ نے کیس کے ملزم کی درخواست میں نشاندہی پر نوٹس لیا۔ 

نوٹس 

مزید :

صفحہ آخر -