اسلام آباد میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ،کیپٹیل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کا اعلان 

اسلام آباد میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ،کیپٹیل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کا ...
اسلام آباد میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ،کیپٹیل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں کیپٹیل ایمرجنسی سروسز کے اجراء اورکیپٹیل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز "کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،جہاں شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے،اسلام آباد میں کیپٹیل ایمرجنسی سروسز کے اجرا ءاورکیپٹیل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کا اعلان کیا گیا۔

اسلام آباد میں کیپٹیل سیف سٹی اتھارٹی قائم ہو گی،سی بی ڈی اسلام آباد کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے کیپٹیل واسا بنے گا، وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو ٹاسک دیدیا۔

محسن نقوی نے کہاکہ اقدامات کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے،اسلام آباد کو جلد ایک مثالی شہر بنائیں گے۔