نواز شریف کے عملی اور پارٹی سیاست میں واپس آنے سے کیا ہو گا ۔۔۔؟ مصدق ملک نے بتا دیا

نواز شریف کے عملی اور پارٹی سیاست میں واپس آنے سے کیا ہو گا ۔۔۔؟ مصدق ملک نے ...
نواز شریف کے عملی اور پارٹی سیاست میں واپس آنے سے کیا ہو گا ۔۔۔؟ مصدق ملک نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر پٹرولیم سینیٹر مصد ق ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کا عملی اور پارٹی سیاست میں واپس آنے سے سیاسی درجہ حرارت نیچے آئے گا، نواز شریف اسٹیٹسمین ہیں ان کے پارٹی صدر بننے سے سیاسی گفتگو کے دروازے کھلیں گے، میرا گمان ہے نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کو اشارہ کردیں تو کل حکومت نہیں ہوگی.

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر پٹرولیم سینیٹر مصد ق ملک کا کہنا تھا  کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وفاقی وزراء کے ساتھ بات چیت خوش آئند ہے، علی امین گنڈا پور کا وفاقی وزراء کے ساتھ بیٹھنا بریک تھرو ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ میٹنگ میں ملکی و صوبائی مسائل پر اچھے انداز میں بات کی گئی، خواہش ہے اسی طرح معاملات آگے چلتے رہیں، عمران خان ’پاکستان نہیں‘ کہنے سے بڑے لیڈر نہیں بن جائیں گے، ایسی باتیں علامتی طورپر بھی کرنے سے ناامیدی پیدا ہوتی ہے، سیاسی تناؤ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ کمیٹیوں میں بھی گفتگو نہیں کرپاتے۔